Lectionary Calendar
Thursday, May 16th, 2024
the Seventh Week after Easter
Attention!
Take your personal ministry to the Next Level by helping StudyLight build churches and supporting pastors in Uganda.
Click here to join the effort!

Read the Bible

انجیل مقدس

تھِسلُنیکیوں ۱ 4

1 غرض اَے بھائِیو! ہم تُم سے دَرخواست کرتے ہیں اور خُداوند یِسُوع میں تُمہیں نصِیحت کرتے ہیں کہ جِس طرح تُم نے ہم سے مُناسِب چال چلنے اور خُدا کو خُوش کرنے کی تعلِیم پائی اور جِس طرح تُم چلتے بھی ہو اُسی طرح اَور ترقّی کرتے جاؤ۔2 کِیُونکہ تُم جانتے ہو کہ ہم نے تُم کو خُداوند یِسُوع کی طرف سے کیا کیا حُکم پہُنچائے۔3 چُنانچہ خُدا کی مرضی یہ ہے کہ تُم پاک بنو یعنی حرامکاری سے بچے رہو۔4 اور ہر ایک تُم میں سے پاکیزگی اور عِزّت کے ساتھ اپنے ظرف کو حاصِل کرنا جانے۔5 نہ شہوت کے جوش سے اُن قَوموں کی مانِند جو خُدا کو نہِیں جانتیں۔6 اور کوئی شَخص اپنے بھائِی کے ساتھ اِس امر میں زِیادتی اور دغا نہ کرے کِیُونکہ خُداوند اِن سب کاموں کا بدلہ لینے والا ہے چُنانچہ ہم نے پہلے بھی تُم کو تنبِیہ کر کے جتا دِیا تھا۔7 اِس لِئے کہ خُدا نے ہم کو ناپاکی کے لِئے نہِیں بلکہ پاکیزگی کے لِئے بُلایا۔8 پَس جو نہِیں مانتا وہ آدمِی کو نہِیں بلکہ خُدا کو نہِیں مانتا جو تُم کو اپنا پاک رُوح دیتا ہے۔

9 مگر برادرانہ محبّت کی بابت تُمہیں کُچھ لِکھنے کی حاجت نہِیں کِیُونکہ تُم آپس میں محبّت کرنے کی خُدا سے تعلِیم پا چُکے ہو۔10 اور تمام مکِدُنیہ کے سب بھائِیوں کے ساتھ اَیسا ہی کرتے ہو لیکِن اَے بھائِیو! ہم تُمہیں نصِیحت کرتے ہیں کہ ترقّی کرتے جاؤ۔11 اور جِس طرح ہم نے تُم کو حُکم دِیا چُپ چاپ رہنے اور اپنا کاروبار کرنے اور اپنے ہاتھوں سے محنت کرنے کی ہِمّت کرو۔12 تاکہ باہِر والوں کے ساتھ شایستگی سے برتاؤ کرو اور کِسی چِیز کے محُتاج نہ ہو۔

13 اَے بھائِیو! ہم نہِیں چاہتے کہ جو سوتے ہیں اُن کی بابت تُم ناواقِف رہو تاکہ اَوروں کی مانِند جو نااُمِید ہیں غم نہ کرو۔14 کِیُونکہ جب ہمیں یہ یقِین ہے کہ یِسُوع مر گیا اور جی اُٹھا تو اُسی طرح خُدا اُن کو بھی جو سو گئے ہیں یِسُوع کے وسِیلہ سے اُسی کے ساتھ لے آئے گا۔15 چُنانچہ ہم تُم سے خُداوند کے کلام کے مُطابِق کہتے ہیں کہ ہم جو زِندہ ہیں اور خُداوند کے آنے تک باقی رہیں گے سوئے ہُوؤں سے ہرگِز آگے نہ بڑھیں گے۔16 کِیُونکہ خُداوند خُود آسمان سے للکار اور مُقّرب فرِشتہ کی آواز اور خُدا کے نرسِنگے کے ساتھ اُتر آئے گا اور پہلے تو وہ جو مسِیح میں مُوئے جی اُٹھیں گے۔17 پھِر ہم جو زِندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھائے جائیں گے تاکہ ہوا میں خُداوند کا اِستقبال کریں اور اِس طرح ہمیشہ خُداوند کے ساتھ رہیں گے۔18 پَس تُم اِن باتوں سے ایک دُوسرے کو تسلّی دِیا کرو۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile