Lectionary Calendar
Thursday, May 16th, 2024
the Seventh Week after Easter
Attention!
Take your personal ministry to the Next Level by helping StudyLight build churches and supporting pastors in Uganda.
Click here to join the effort!

Read the Bible

انجیل مقدس

أیسعیاہ 31

1 ان پر افسوس جو مدد کے لیے مصر کو جاتے اور گھوڑوں پر اعتماد کرتے ہیں اوررتھوں پر بھروسہ رکھتےہیں اس لیے کہ وہ بہت سے ہیں اورسواروں پر کیونکہ وہ بہت زورآور ہیں لیکن اسرائیل کے قدوس پر نگاہ نہیں کرتے اور خداوند کے طالب نہیں ہوئے!۔2 پر وہ بھی تو عقل مند ہے اور بلا نازل کریگا اور اپنے کلام کو باطل نہیں ہونے دیگا ۔ وہ شریروں کے گھرانے پر اور ان پر جو بدکرداروں کی حمایت کرتے ہیں چڑھائی کریگا۔3 کیونکہ مصری تو انسان ہیں خدا نہیں اور انکے گھوڑے گوشت ہیں روح نہیں۔ سو جب خداوند اپنا ہاتھ بڑھائیگا تو حمایتی گر جائیگا اور وہ جسکی حمایت کی گئی پست کیا جائیگا اور وہ سب کے سب اکٹھے ہلاک ہو جائینگے۔4 کیونکہ خداوند نے مجھ سے یوں فرمایا ہے کہ جس طرح شیر ببر ہاں جوان شیر ببر اپنے شکار پر غراتا ہے اور بہت سے گڈائے اسکے مقابلہ کو بلائے جائیں تو انکی للکار سے نہیں ڈرتا اور انکے ہجوم سے دب نہیں جاتا اسی طرح رب الافواج کوہ صیون اور اسکے ٹیلے پر لڑنے کو اتریگا۔5 منڈلاتے ہوئے پرندے کی طرح رب الافواج یروشلیم کی حمایت کریگااوررہائی بخشیگا ۔ رحم کریگا اور بچا لیگا۔

6 اے بنی اسرائیل تم اسکی طرف پھرو جس سے تم نے سخت بغاوت کی ہے۔ 7 کیونکہ اس وقت ان میں سے ہر ایک اپنے چاندی کے بت اور اپنے سونے کی مورتیں جنکو تمہارے ہاتھوں نے خطاکاری کے لیے بنایا نکال پھینکے گا۔8 تب اسور اسی تلوار سے گر جائیگا جو انسان کی نہیں اور وہی تلوار جو آدمی کی نہیں اسے ہلاک کریگی۔ وہ تلوار کے سامنے سے بھاگے گا اور اسکے جوان مرد خراج گذار بنیگے۔9 اور وہ خوف کے سبب سے اپنے حصین مکان سے گزر جائیگا اور اسکے سردار جھنڈے سے خوفزدہ ہو جائیں گے۔ یہ خداوند فرماتا ہے جسکی آگ صیون میں اوربھٹی یروشلیم میں ہے۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile