Lectionary Calendar
Thursday, May 16th, 2024
the Seventh Week after Easter
Attention!
Tired of seeing ads while studying? Now you can enjoy an "Ads Free" version of the site for as little as 10¢ a day and support a great cause!
Click here to learn more!

Read the Bible

انجیل مقدس

زبُور 108

1 اَے خُداوند میرا دِل قائم ہے میَں گاؤنگا ور مدح سرائی کرونگا۔2 اَے بربط اور ستار جاگو! میَں خُود بھی صُبح سویرے جاگ اُتھونگا۔3 اِے خُداوند! میَں لوگوں میں تیرا شُکر کرونگا۔میَں اُمتوں میں تیری مدح سرائی کرونگا۔4 کیونکہ تیری شفقت آسمان سے بُلند ہے۔اور تیری سچّائی افلاک کے برابر ہے۔5 اَے خُدا تو آسمانوں پر سرفراز ہو۔اور تیرا جلال ساری زمین پر ہو۔

6 اپنے دہنے ہاتھ سے بچا اور ہمیں جواب دے۔ تاکہ تیرے محبُوب بچائے جائیں۔7 خُدا نے اپنی قُدوُّسیت میں یہ فرمایا میَں خُوشی کروُنگا۔ میَں سِکمؔ کو تقسیم کرونگا اور سُکاّؔت کی وادی کو بانٹونگا۔8 جلعاد میرا ہے منسّؔی میرا ہے۔افراؔئیِم میرے سر کا خود ہے یہُوؔداہ میرا عصا ہے۔9 موآؔب میرا چلپچی ہے۔ ادوؔم پر میں جُوتا پھینکونگا۔ میَں فلستین پر للکارونگا۔10 مجھے اُس فصیلدار شہر میں کون پہنچائیگا؟ کون مجھے ادوؔم تک لے گیا ہے؟11 اَے خُدا! کیا تُو نے ہمیں ردّ نہیں کر دیا؟ اَے خُدا! تُو ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتا۔12 مُخالِف کے مُقابلہ میں ہماری کُمک کر کیونکہ انسانی مدد عبث ہے۔13 خُدا کی بدولت ہم دلاِوری کرینگے کیونکہ وہی ہمارے مُخالِفوں کو پامال کریگا۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile